مصری کی ڈلی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مصری کا ٹکڑا۔ "اپنے ہاتھوں سے لڑکی کے منہ میں مصری کی ڈلی ڈال دینگے۔"      ( ١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٣٠ ) ١ - نہایت شیریں، قند کے مزے کی؛ (کنایتہً) پُرلطف،دلچسپ (بات، کلام وغیرہ۔)  دلدادہ مرے نغمات کے گل، رسیا ہے مری لے کی کلی ہے میرا ترنم شہد بھرا، ہے بات مری مصری کی ڈلی      ( ١٩٩٥ء، افکار، کراچی، مارچ، ١٢٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مصری' کے ساتھ حرف اضافت 'کی' لگا کر ہندی زبان سے اسم 'ڈلی' لگانے سے مرکب اضافی 'مصری کی ڈلی' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم نیز صفت' مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مصری کا ٹکڑا۔ "اپنے ہاتھوں سے لڑکی کے منہ میں مصری کی ڈلی ڈال دینگے۔"      ( ١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٣٠ )

جنس: مؤنث